سوہن حلوہ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟ اس میں کون سے لوازمات استعمال ہوتے ہیں؟

محترم دوستو آج میں آپ سے گھر میں تیار کیے جانے والے انتہائی لذیذ اور نہایت ہی اعلی معیار کے سوہن حلوے کی ترکیب شیئر کرنا چاہتام ہوں....یہ کوئی بازاری یا کتابی قسم کی ترکیب ہرگز نہی بلکہ میری اپنی آزمودہ ترکیب ہے اور ہم الحمد للہ ہر سال سردیوں میں اپنے گھر میں تیار کرتے ہیں. آپ بھی اپنے ھاتھ سے پاک و صاف سوہن حلوہ تیار کریں اور جی بھر کہ انجوائے کریں.
اجزاء
بھینس کا دودھ 20 کلو
گندم کا آٹا ڈیڑھ کلو
چینی ڈھائی کلو
سوہن جسے ہم سرائیکی میں سمک بھی. کہتے ہیں
1500 گرام
بڑی الائچی 20 عدد کے نکلے ہوۓ دانے یا بیج
دیسی گھی آدھا کلو
مغز بادام 100گرام
مغزپستہ 100 گرام
, مونگ پھلی 100 گرام
,گری 100 گرام
اور چھوٹی الائچی کے نکلے ہوۓ دانے اندازاً
طریقہ
سب سے پہلے 20 کلو دودھ کی گنجائش والی کڑھائی کا بندوبست کریں. اپنی ہو تو اچھی بات ہے نہ ہو تو کرائے پر بھی مل جاتی ہے اور حلوہ پکانے والی سپیشل کھرپی بھی لے لیں
2 کلو دودھ میں گندم کا ڈیڑھ کلو آٹا اچھی طرح ملا ئیں تاکہ گلٹیاں نہ بنیں
باقی 188 کلو دودھ کو کڑھائی میں ڈال کر آگ پر چڑھائیں اور جب دودھ گرم ہو جاۓ تو اس میں آٹے اور دودھ کا آمیزہ شامل کریں اور ساتھ سمک بھی ڈال دیں اور متواتر کھرپا چلاتے رہیں تا کہ دودھ نیچے لگ کر جلے نہ. دودھ پھٹنا ضروری ہے اسکے لیے کوئی بھی طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے
اچھی تیز آگ پر پکاتے رہیں اور کھرپا متواتر چلاتے رہیں. یاد رکھیں دودھ میں متواتر کھرپا چلاتے رہنا ہے اور ایک منٹ کیلیے بھی نہی روکنا ورنہ دودھ نیچے کڑاہی کے تلے پر لگ کر جل جائے گا
دودھ کو مکمل گاڑھا ہونے تک پکائیں اس میں عموماً  دو گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ لگ سکتے ہیں اوریہ آسان کام نہی کافی محنت طلب کام ہے
جب حلوہ بہت زیادہ گاڑھا ھو جاۓ اور پانی خشک ہو جاۓ تو اس میں چینی ڈال دیں اور کھرپا متواتر چلاتے رہیں
چینی ڈالنے کے بعد محتاط رہیں کیونکہ حلوے سے چھینٹے باہر آئیں گے
 چینی ڈالنے کے تھوڑی دیر بعد آدھا کلو دیسی گھی شامل کر دیں اگر دیسی گھی نہ مل سکے تو ڈالڈا بھی چلے گا مگر اصل مزہ اور خوشبو تو دیسی گھی سے ہی ملتی ہے
اب اسکو کھرپے سے اچھی طرح ہلاتے, مارتے رہیں اور نیچے کڑاھی کے تلے پہ نہ لگنے دیں..
آگ کچھ کم کر دیں اور
تقریباً 15 منٹ مزید پکائیں
اب اس میں چھوٹی الائیچی اور بڑی الائیچی کے دانے یا بیج نکال کر  مکس کریں اور چولہے سے اتار کر زمین پر رکھ دیں اور کھرپے سے خوب اچھی طرح اور ہر طرف سے مرائی جاری رکھیں اور کڑھائی کو ساتھ ساتھ گھماتے بھی رہیں تاکہ کسی طرف سے بھی لگ نہ سکے
جب کھرپا چلانا تقریباً نا ممکن ھو جاۓ اور حلوہ رول ہونا اور  اور سخت ہو کر شیپ لینا شروع جاۓ تو تو سمجھ لیں کہ حلوہ تیار ہے
اب اسمیں  کٹے ہوئے میوہ جات میں سے آدھے شامل کریں اور کچھ دیر اور مرائی کریں اور آپ کا حلوہ تیار ہے
 تین بڑے ٹرے لیں اور حلوے کو ان میں باری بای ڈال کر کھرپے سے پھیلا دیں اور اوپر با قی بچے ہوئے میوہ جات اوپر ڈال دیں
 جب حلوہ ٹرے میں رکھے رکھے کچھ ٹھنڈا ہو جاۓ تو چھری سے اسکی ٹکیاں یا ڈلیاں بنا لیں
احتیاط
اچھے مضبوط چولہے کا بندوبست کریں
جلانے کیلیے اچھی اور خوب سوکھی ہوئی موٹی لکڑیوں کا انتخاب کریں تا کہ آگ اچھی تیز اور متواتر ہو
کھرپی چلانا 30 سیکنڈ کیلیے بھی نہ روکیں کیونکہ یہ آپ کا سب سے اہم کام ہے
کھرپے کو کڑاہی کے تلے پر ہر جگہ رگڑ کر ماریں تاکہ دودھ کہیں سے بھی لگ کر نہ جلے
کھرپی سے کنارے پر لگنے والے دودھ کو بھی گاہےبگاہے رگڑ کر اتارتے رہیں
یاد رکھیں جتنا آپ زیادہ کھرپا چلائیں گے اور حلوے کی مرائی کریں گے اتنا ہی زیادہ آپ کا حلوہ کرسپی اور کرنچی بنے گا خاص طور پر آخری سٹیج پہ
میوہ جات آخر میں اتارنے کے بعد ڈالیں
ورنہ جل کر پورے حلوے کا ذائقہ خراب کر دیں گے
حلوہ بنانا اکیلے آدمی کا کام نہی نہ صنف نازک کے بس کی بات ہے اس کیلیے کافی زور اور محنت چاہیے
جب مرائی کر رہے ہوں تو دوسرا آدمی کڑھائی کو کپڑے سے پکڑے رہے تاکہ خدا نہ خواستہ کڑھائی الٹنے کا احتمال نہ رہے
مرائی مرائی اور خوب مرائی, یہی محنت آپکے حلوے کو چار چاند لگاۓ گی
آپ محنت کریں اور اسے تیار کریں. ایک بار آپ کو مشکل لگے گا مگر یہ تجربہ عمر بھر آپ کے کام آۓ گا اور جب آپ اسے کھائیں گے تو انشاءاللہ آپکی ساری محنت وصول ہو جاۓ گی
اسے تیار کرنے کا ٹائم تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کا ہے اور تیار ہونے کے بعد تین مہینے تک استعمال کیا جا سکتا ہے
بنائیں, کھائیں اور دل کرے تو دوستوں کو چائے کے ساتھ پیش کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں اور ترکیب و طریقہ دوستوں سے شئیر کرنا. نہ بھولیں
 تحریر طارق نعیم 





Comments

  1. ماشاءاللہ
    بھائی آپ نے جتنی مقدار میں آشیاء استعمال کی ھیں اس سے کتنے کلو حلوہ تیار ھو جائے گا۔جواب لازمی دیں۔شکریہ۔

    ReplyDelete

Post a Comment